محمد انوار برکات کی کتاب ’’ہم سب ایک ہیں‘‘ کی تقریب ِ رونمائی

جمعرات 24 مئی 2018 16:57

لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمنٹل سائنسزکے زیر اہتمام محمد انوار برکات کی کتاب ’’ہم سب ایک ہیں‘‘ کی تقریب ِ رونمائی کا انعقاد کیا گیا، جس میں کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد ، محمد انوار برکات، تنویر کوثر، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اپنے خطاب میں انوار برکات نے کتاب کے حوالے سے بتایا کہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ ارشار فرماتا ہے کہ’’ اللہ کی رسی کومضبوطی سے تھامے رہو اورتفرقے میں نہ پڑو‘‘ لہذا ہم سب کو چاہئے کہ ایک ہو کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں، بعد ازاںپروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید نے طلبہ کو پیغام دیا کہ وہ ایک ہو کرملکی مفاد میں اپنا کردار ادا کریں اور آپس میں امن و محبت سے رہیں تاکہ پاکستان ایک مثالی ملک بن سکے۔