میاں نعمان قبل ازوقت ضمانت ،لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو گیارہ جون کو طلب کرلیا

جمعرات 24 مئی 2018 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) نیب لاہور کی جانب سے لاہور پارکنگ کمپنی کے سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر ز حافظ میاں نعمان کو طلب کرنے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے حافظ میاں نعمان قبل ازوقت ضمانت کے سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے حافظ نعمان کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو گیارہ جون کو طلب کرلیا ہے واضح رہے کہ ن لیگی سابق ایم پی اے حافظ میاں نعمان کو نیب لاہور نے انتیس مئی کو طلب کر رکھا ہے ان کی طلبی کا مقصد لاہور پارکنگ کمپنی کی مد میں پائی جانے والی ایک ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے چھان بین کر نا ہے۔