لارڈز ٹیسٹ ،حسن علی نے انگلش صفوں میں تباہی مچا دی
ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کا پلڑا بھاری
جمعرات 24 مئی 2018 17:04
(جاری ہے)
ٹاس جیتنے کے بعد انگلش کپتان جو روٹ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ٹیم پہلی اننگز میں اچھا سکور کرے گی،پچ بہت اچھی دکھائی دے رہی ہے اور پاکستان کے خلاف میچ کے لیے سب بہت پرجوش ہیں،انگلینڈ نے ٹیم میں مارک ووڈ کو شامل کیا ہے۔
پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کا ہی فیصلہ کرتے،سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑی کھیل رہے ہیں اور راحت علی کی جگہ حسن علی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو سال بعد ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ سیریز میں آمنا سامنا ہوگا، آخری مرتبہ 2016 ءمیں اوول میں انگلینڈ کو شکست دے کر قومی ٹیم نے پہلی مرتبہ آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جو مختصر وقت تک برقرار رہی۔گزشتہ دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کی قیادت مصباح الحق اور انگلش ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک تھے تاہم اب دونوں ٹیموں کے کپتان نئے ہیں، گرین کیپس کی قیادت سرفراز احمد اور انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض جو روٹ ادا کر رہے ہیں ۔ لارڈز ٹیسٹ کے لیے گیارہ رکنی قومی ٹیم اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی پر مشتمل ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑ دیا
-
لیونل میسی نے سعودیہ پر امریکا کو ترجیح کیوں دی
-
سیریز جیتنے کیلئے پاکستان کو ہدف مل گیا
-
تیسرا ٹی ٹونٹی ، آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے بڑا ہدف دیدیا
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی سکیورٹی ہیڈ کی پی سی بی حکام سے چیمپئنز ٹرافی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
قومی ہاکی ٹیم (کل ) وزیراعظم کی مہمان بنے گی
-
آسٹریلیا کا پاکستان کے بعد بھارت کیخلاف سیریز میں بھی فین زونز بنانے کا فیصلہ
-
راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی کیلئے ٹرائلز میں 2 کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا
-
بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے کا شعیب اختر کے پرانے بیان پر رد عمل
-
شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ، وہ کام کیا جو ڈی ویلیئرز اور محمد حفیظ نہ کرسکے : رانا عاطف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.