مریم نواز نے اپنے ہی والد اور بھائیوں کیخلاف بیان دے ڈالا
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے اپنے والد نواز شریف کی پارلیمنٹ اور قومی سے کی گئی تقاریر اور اپنے بھائیوں کے انٹرویوز میں کیے گئے دعوے غیر مصدقہ قرار دے دیے
محمد علی جمعرات 24 مئی 2018 19:28
(جاری ہے)
اس رائے کو ان حالات میں اس کیس میں میرے خلاف پیش نہیں کیا جا سکتا۔
20اپریل 2017ء کے سپریم کورٹ کے فیصلے میں میرا اور میرے خاوند کا ذکر کیا تھا۔ 5مئی 2017کو سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی تشکیل دی گئی۔ جے آئی ٹی کے ممبر بلال رسول کی اہلیہ پی ٹی آئی کی سرگرم کارکن ہیں۔ بلال رسول کھلے عام ن لیگ کے مخالف ہیں۔ آئین کے آرٹیکل10Aفیئر ٹرائل کا حق دیتا ہے۔ جے آئی ٹی ارکان کو سپریم کورٹ نے تعینات کیا۔ جے آئی ٹی کے ارکان پر تحفظات تھے۔ جے آئی ٹی ارکان جانبدار تھے۔ بلال رسول کا تعلق ایس ای سی پی سے تھا۔ بلال رسول سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے حقیقی بھانجے ہیں۔ اس بات کا ثبوت میاں اظہر کے بیٹے حماد اظہر کی عمران خان سے ملاقات ہے۔ جے آئی ٹی کی خود ساختہ حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں دائر درخواست نمٹانے کے لئے تھی۔ ان درخواستوں کو شواہد پیش نہیں کیا جا سکتا۔ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی طرف سے اکٹھے کئے گئے شواہد کی روشنی میں ریفرنس دائر کرنے کا کہا۔ عدالت نے یہ نہیں کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کو بطور شواہد ریفرنس کا حصہ بنایا جائے۔ جے آئی ٹی نے مختلف محکموں سے خصوصی دستاویزات اکٹھی کی۔ جے آئی ٹی میں بریگیڈیئر نعمان کا تعلق آئی ایس آئی اور کامران کا تعلق ایم آئی سے تھا ان دونوں افراد کی جے آئی ٹی میں تعیناتی مناسب نہیں تھی۔ انہوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ ستر سال سول ملٹری جھگڑے کا بھی جے ائی ٹی پر اثر پڑا ۔ جے آئی ٹی ممبر عرفان منگی کی تعیناتی کا معاملہ ابھی تک سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔ میری اطلاعات کے مطابق بریگیڈیئر نعمان سعید ڈان لیکس کی انکوائری کمیٹی کا حصہ تھے۔ ڈان لیکس کی وجہ سے سول ملٹری تناؤ میں اضافہ ہوا ۔ جے آئی ٹی میں تعیناتی کے وقت نعمان سعید آئی ایس آئی میں نہیں تھے۔ نعمان بھلا کو آؤٹ سورس کیا گیا کیونکہ ان کی تنخواہ بھی سرکاری ریکارڈ سے ظاہر نہیں ہوتی۔ عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے مریم نواز کی جانب سے اپنے والد اور بھائیوں سے متعلق بھی دلچسپ بیان دیا گیا۔ عدالت میں دیے جانے والے بیان کے دوران مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کی پارلیمنٹ اور قومی سے کی گئی تقاریر اور اپنے بھائیوں کے انٹرویوز میں کیے گئے دعوے غیر مصدقہ قرار دے دیے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت بروز جمعہ صبح نو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔مزید اہم خبریں
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.