اسلام آباد میں دو ٹریفک حادثات کے دوران دو افراد جاں بحق ہوگئے

جمعرات 24 مئی 2018 23:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) اسلام آباد میں دو ٹریفک حادثات کے دوران دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

زرین گل نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا اپنے دوست کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا جس کو ٹریلر TLH-291 جسے عرفان چلا رہا تھا، نے ٹکر ماری جس کے باعث میرا بیٹا گل جان جاں بحق ہوا جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوا۔ علی اکبر نے ترنول پولیس کو بتایا کہ میرا بھائی بادام گل موٹرسائیکل پر جارہا تھا جس کو ڈھوک پراچہ کے قریب گاڑی نمبر IDD-8625 نے ٹکر ماری جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔