خالق آباد منگچرسٹی میں غیراعلانیہ ،طویل لوڈشیڈنگ ،باربارٹرپنگ سے تاجربرادری سمیت زمیندارطبقہ مشکلات کاشکار

جمعہ 25 مئی 2018 17:15

خالق آباد منگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) خالق آباد منگچرسٹی میں غیراعلانیہ اورطویل لوڈشیڈنگ اورباربارٹرپنگ سے تاجربرادری سمیت زمیندارطبقہ مشکلات کاشکار چیف کیسکوبلوچستان نوٹس لیں عوامی حلقوں کاسٹی فیڈرمیں باربارٹرپنگ سے تنگ آکرتشویش کااظہارکردیاانہوں نے کہاکہ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کااعلان صرف اعلان تک محدودہوا سٹی فیڈرخالق آبادمنگچرمیں باربارٹرپنگ اورناقص بجلی سے زرعی آلات جل رہے ہیںسحروافطارمیں امورخانہ داری میں بھی خواتین کومشکلات کاسامنا ہے اس کے علاوہ بجلی سے منسلک تاجربرادری کی کوبھی شدیدمشکلات درپیش ہے ٹرپنگ اورناقص وولٹیج سے ٹیوب ویل نہیں چل رہے ہیں جس سے زمینداروں کوبھی شدیدمشکلات درپیش ہے ہم چیف کیسکوسمیت دیگراعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سٹی فیڈرخالق آبادمنگچرمیں باربارٹرپنگ اورناقص بجلی کی فراہمی کانوٹس لیکرتاجربرادری سمیت زمینداروں کوریلیف دی جائے ۔