نواز شریف نے قومی سانحات کی تحقیقات کیلئے ایک بار پھر بااختیار کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا
آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کی کتاب میں ہونے والے انکشافات پر قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلایا جانا چاہیے یہ انتہائی پیچیدہ ایشو ہے جسے ڈسکس کرنا چاہیے ۔ بلوچستان حکومت کی تبدیلی پر بھی کمیشن بننا چاہے۔ کون ہے جو میڈیا پر قد غن لگا رہا ہے میڈیا کی آواز دبارہا ہے ۔ اب حساب کتاب کا وقت آگیا ہے، سابق وزیراعظم
جمعہ 25 مئی 2018 19:56
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوںنے احتساب عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک گھمبیر مسائل سے دو چار ہے ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کون ہے جو بندے توڑ کر دوسری جماعتوں میں شامل کروا رہا ہے ۔ کون ہے جو ایک ترمیم کیلئے ووٹ نہ دینے کیلئے اسمبلیوں میں جانے سے روکتا ہے۔ ہمیشہ اپنے حق بات کرتا رہوں گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ایک وقت میں دو تین متوازی حکومتیں نہیں چل سکتیں۔ ہماری حکومت تو ملک میں برائے نام ہے۔ اصل اختیارات کسی اور کے پاس ہیں۔ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اقتدار میں آکر بااختیار قومی کمیشن بنائیں گے جو ملک کو دیمک زدہ بیماریوں سے جان چھڑائے گا۔ ہم انتخابات میں جارہے ہیں اور ہم نے جو قوم سے ودے کئے تھے وہ پورے کردیئے ہیں۔ ہم اس ملک میں سی پیک لے کر آئے۔ اب اس منصوبے میں بھی رخنہ اندازی ہورہی ہے سی پیک زرداری کا منصوبہ تھا کو تو ان کے دور میں کیوں شروع نہیں شروع ہوا۔ ہم نے فاٹا کو ان کے حقوق دینے کی بات کی تھی اور الحمد اللہ ہم اس میں بھی سرخرو ہوئے۔ جے آئی تی سربراہ واجد ضیاء نے مجھے بلایا تو میں بطور وزیراعظم ان کے دفتر میں گیا۔ واجد ضیاء مشرف کے فارم ہائوس کے باہر بیٹھ کر واپس آجاتے تھے ہم کیسز بھگت رہے ہیں اور جو جو کہتا تھا کہ میں ڈرتا ورتا کسی سے نہیں وہ مفرور ہے اور آج پیشیاں بھگت رہا ہے ہم نے اس مکل میں رہنا ہے اور اس ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.