گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی بٹگرام سے بجلی غائب ہو گئی

جمعہ 25 مئی 2018 22:48

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی بٹگرام سے بجلی غائب ہو گئی۔ رمضان المبارک کے دوران بجلی لوڈ شیڈنگ نہ کرانے کے تمام تر حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

(جاری ہے)

افطاری اور سحری کے اوقات میں بھی بجلی کی طویل بندش جاری ہے۔ بٹگرام میں مقامی افراد کی جانب سے واپڈا اہلکاروں کو برا بھلا کہا جا رہا ہے۔ غیر اعلانیہ ظالمانہ بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام نے گرینڈ احتجاجی مظاہروں کیلئے صلاح مشورے شروع کر دیئے ہیں۔