Live Updates

پی ٹی آئی کے کارکنان نے مجھے نیا حوصلہ اور جوش دیا ہے میں کارکنان کے حقوق کا تحفظ کرونگا ‘شرافت علی

آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف رائے ونڈ سمیت پورے حلقہ میں تاریخی فتح سے ہمکنار ہو گی ‘میڈیا سے گفتگو

جمعہ 25 مئی 2018 23:34

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) تحریک انصاف کے رہنما ،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ172چودھری شرافت علی سندھو نے کہا ہے کہ رائے ونڈ کی عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کیا جاسکا اور نہ ہی اڈا پلاٹ سے رائے ونڈ شہر تک روڈ کو تعمیر کیا گیا جو کہ حلقہ کی عوام کیساتھ سراسر زیادتی ہے،تحریک انصاف کے کارکنان نے مجھے نیا حوصلہ اور جوش دیا ہے میں کارکنان کے حقوق کا تحفظ کرونگا ، مقامی سماجی شخصیت راناوارث علی کی برسی کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام نے مسلم لیگ ن سے بیزاری کا اظہار کردیا ہے آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف رائے ونڈ سمیت پورے حلقہ میں تاریخی فتح سے ہمکنار ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ رائے ونڈ کا میڈیا بیدار ہے جس نے علاقائی مسائل کی نشاندہی کرکے اپنا حق ادا کیا ہے تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت بنتے ہی رائے ونڈ تحصیل کے نظام کو فعال کردیا جائیگا جاتی امرا کے مکینوں کو شرم آنی چاہیے کہ انہوں نے اپنی رہائش گاہ کو جانیوالی سڑک پر سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے لگا دئیے لیکن عوام کے زیر استعمال مصروف ترین شاہراہ رائے ونڈ روڈ کو یکسر نظر انداز کیا گیا چودھری شرافت علی سندھو نے مزید کہا کہ نواز شریف جن اداروں پر آج کیچڑ اچھال رہے ہیں انہی اداروں کے کاندھوں پر چڑھ کر اقتدار کے ایوانوں میں پہنچتے رہے ہیں آج قومی خزانے کو لوٹنے کا حساب مانگنے پر عمران خان اور حکومتی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے شریف برادران کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے کہ انہوں نے قومی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ۔

(جاری ہے)

پاکستانی عوام آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ کی طاقت سے اقتدار کے ایوانوں میں پہنچا کر نواز شریف کی زیادتیوں کابدلہ لیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات