ملک میں خوشحالی تحریک انصا ف ہی لائے گی، سو روزہ پلان مکمل اورجامع ہے‘ڈاکٹر شاہد صدیق

تحریک انصا ف عوام کے مسائل حل کرنے پر یقین اور عوام کی خدمت کو اپنا ایمان سمجھتی ہے ‘پارٹی کارکنوں سے گفتگو

ہفتہ 26 مئی 2018 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف عوام کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے اور عوام کی خدمت کو اپنا ایمان سمجھتی ہے ،کھوکھلے نعروں اور جھوٹے دعوؤں سے کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا اور نہ ہی کوئی تبدیلی آسکتی ہے ۔ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں خوشحالی تحریک انصا ف ہی لائے گی۔ آئندہ انتخابات میں عوام نے جھوٹے وعدے کرنے والوں ادرو ں پر تنقید کر نے والو ںاور گالم گلوچ کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سو روزہ پلان مکمل اورجامع ہے جو اسلامی فلاحی ریاست کے تصور کو سامنے رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس میں چوری کی گئی دولت واپس لانا، اختیارات کی نچلی سطح تک حقیقی فراہمی، سیاست سے پاک پولیس، غربت میں کمی کے نکات شامل ہیں۔

نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی، کاروبار کی ترقی، گھروں کی تعمیر، سیاحت کا فروغ، ٹیکس اصلاحات، ریاستی اداروں کی تنظیم نو اور توانائی کے بحران کا خاتمہ بھی اس پلان کا اہم حصہ ہے۔ اس کے علاوہ بھی سو روزہ پلان میں اہم نکات شامل کیے گئے ہیں جن کے تحت پاکستان بہت تیزی سے ترقی کرسکتا ہے اور غریب ، مفلوک الحال اور پسماندہ عوام خوشحال ہوسکتے ہیں۔