آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر انتخابی ڈیوٹیوں کے لئے صوبے بھر کے اساتذہ سمیت مختلف محکموں کے تبادلوں اور تقرریوں پرپابندی عائد کی جا رہی ہیں

ہفتہ 26 مئی 2018 20:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر انتخابی ڈیوٹیوں کے لئے صوبے بھر کے اساتذہ سمیت مختلف محکموں کے تبادلوں اور تقرریوں پرپابندی عائد کی جا رہی ہیں انتخابات کے لئے نامزد کئے جانے والے محکمہ تعلیم ، محکمہ اعلیٰ تعلیم سمیت مختلف صوبائی محکموں کے اساتذہ کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو ارسال کی جا چکی ہے اساتذہ کے بیرونی ملک اور اندرونی ملک دوروں پر بھی پابندی عائد ہو گی آئندہ انتخابات کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے ڈیوٹیوں کے لئے نامزد کئے جانے والے تمام محکموں کے ملازمین کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کی ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے لئے تیاریاں شروع کی ہیں آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر خواتین اور مرد ا ساتذہ کے تبادلوں پر تین مہینوں کے لئے پابندی عائد کی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

جس کا باقاعد اعلامیہ آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا ذرائع نے بتایا ہے کہ مجموعی طور پر 10ہزا ر سے زائد مختلف صوبائی محکموں کے ملازمین کے تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد کی جا رہی ہے ان محکموں کے ملازمین کی تفصیلات ان محکموں کے سیکرٹریز کو بھی ارسال کی گئی ہے