ڈیرہ مراد جمالی، بلوچستان کے حصہ کا پانی کسی کو چوری کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی، محمد خان لہڑی

انتخابات میں عوام حقیقی خدمت کرنے والوں کو بھاری اکژیت سے کامیاب کرے گی ترقی مخالفین کی ضانتیں ضبط ہو جائیں گی، سابق مشیر وزیراعلی

ہفتہ 26 مئی 2018 23:38

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) وزیراعلی کے سابق مشیر رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی نے کہاکہ سندھ حکومت نے معاہدہ کے مطابق بلوچستان کو پانی کا حصہ نہ دیا تو زمینداروں کسانوں سے ملکر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے بلوچستان کے حصہ کا پانی کسی کو بھی چوری کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی ایری گیشن زرعی پانی کی تقسیم کیلئے منصفانہ کردار ادا کرے الیکشن میں کیئے گئے عوام سے وعدہ پورے ہوتے ہوئے دیکھ کر سیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں 2018کے انتخابات میں عوام حقیقی خدمت کرنے والوں کو بھاری اکژیت سے کامیاب کرے گی ترقی مخالفین کی ضانتیں ضبط ہو جائیں گی ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا حاجی محمد خان لہڑی نے کہاکہ زرعی شعبہ پر سیاست کرنے کے بجائے یکجا ہو کر سندھ سے اپنے حصہ کا پانی حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے جس سے نصیرآباد جعفرآباد کے لاکھوں زمینداروں کسانوں کا مستقبل وابستہ ہے انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت بلوچستان کو اپنا حصہ کا پانی فراہم کرے پانی چوری کی ایری گیشن سندھ نے نہ روکی تو زمینداروں کسانوں سے ملکر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اور کہاکہ ایری گیشن نصیرآباد کے آفیسروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ تمام شاخوں کو ٹیل کرکے زمینداروں کسانوں کو پینے کا پانی مہیا کیا جائے تاکہ علاقے سے کسان نقل مکانی نہ کرسکیں اور جانور کو بھی پینے کا پانی میسئر ہوسکے اور کہاکہ پٹ فیڈر کینال کھیرتھر کینال میں سندھ سے حصہ کا پانی نہ ملنے پر وزیراعلی ٰ سندھ حکومت سے رابطہ میں ہیں تاکہ بلوچستان کے حصہ کا پانی سندھ سے گفت وشنیدسے حاصل کیا جاسکے ۔