تلہار، مویشی منڈی میں پولیس کی سرپرستی میں کھلے عام کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت جاری

ہفتہ 26 مئی 2018 23:44

تلہار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) تلہار کی مویشی منڈی میں پولیس کی سرپرستی میں کھلے عام کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت جاری،تلہار اور پسگرداء کے لوگ بہی کھانہ کھانے کے لئے مویشی منڈی کا رخ کرنے لگے، ٹنڈو غلام حیدر پولیس ہوٹلون،اسٹالون اور ریڑہے والوں سے عیدی وصول کرنے لگے،شدید گرمی مین مویشی کی خرید وفروخت کم ہوگء ہے،مختلف شہرون سے آئے ہوئے مویشیون کے مالکان کا کہنا ہئے کہ حالیہ شدید گرمی اور رمضان شریف کی وجہ سے اس وقت مویشی منڈی مین کاروبار کا رجحان کم ہئے ،کراچی کے بیوپاریون کی بہی آمد کم ہئے ،عید کے بعد کاروبار مین بہتری آئیگی ،یاد رہئے کہ تلہار کے نزدیک ہفتیوار لگنے والی مویشی منڈی کا شمار ملک کی بڑی مویشی منڈیون مین ہوتا ہئے،جہان ہر ہفتے کروڑون روپئے کا کاروبار ہوتا ہئے۔