علی جہانگیر صدیقی متنازعہ شخصیت ہیں ،ْ نئی حکومت اقتدار میں آکر اپنا سفیر مقرر کرے گی ،ْ شیری رحمن

ایسے شخص کو امریکہ میں بطور سفیر تعینات کرکے امریکہ بھیجا جا رہا ہے جس پر پہلے تو اختلافات ہیں ،ْ گفتگو

اتوار 27 مئی 2018 13:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزیرہنما ،ْسینٹ میں قائدحزب اختلافات شیری رحمان نے کہا ہے کہ امریکہ میں تعینات علی جہانگیر صدیقی ایک متنازعہ شخصیت ہیں ،ْنئی حکومت اقتدار میں آکر اپنا سفیر مقرر کرے گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ علی جہانگیر صدیقی پراختلافات ہیں اور حکومت کے ختم ہونے میں بھی ایک ہفتہ رہ گیا ہے تو ان کو کیوں بطور سفیر بھیجا جا رہا ہے ۔

شیری رحمان نے کہاکہ جب نئی حکومت آتی ہے تو وہ اپنے سفیروں کا تقرر کرتی ہے اس لئے جب ایک ایسے شخص کو امریکہ میں بطور سفیر تعینات کرکے امریکہ بھیجا جا رہا ہے جس پر پہلے تو اختلافات ہیں اور دوسرے حکومت کی مدد ختم ہونے میں صرف ایک ہفتہ رہ گیا ہے اس لئے وہ امریکہ میں کیسے خدمات سرانجام دے سکیں گے کیونکہ نئی حکومت اقتدار میں آکر اپنا سفیر مقرر کرے گی ۔