اسپاٹ فکسنگ کا الزام، پاکستانی کرکٹر حسن رضا کا موقف سامنے آ گیا

مجھے ٹریپ کرنے کی کوشش کی گئی،میرے خلاف سازش کی جا رہی ہے،آئی سی سی اور پی سی بی کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہوں،کرکٹر حسن رضا کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 27 مئی 2018 14:39

اسپاٹ فکسنگ کا الزام، پاکستانی کرکٹر حسن رضا کا موقف سامنے آ گیا
اسپلاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 مئی 2018ء) پاکستانی کرکٹر حسن رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے اوپر اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کا رد عمل دیتے ہوئے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں،حسن رضا کا کہنا ہے کہ مجھے میچ فکسنگ میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ایک پرانی ویڈیو لیک کی جا رہی ہے۔ میں پہلے بھی میچ فیکسنگ سے متعلق آئی سی سی کو آگاہ کرچکا ہوں۔

حسن رضا کا کہنا تھا کہ مافیا کے لوگ مجھ سے ملنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مزید پاکستانی نوجوانوں کو اس کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ مجھے بھی ٹریپ کرنے کی کوشش کی گئی۔ مجھے پرائیویٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے بلایا گیا میں وہاں پہنچا تو مجھے پتہ چلا کہ یہ غلط ہے۔انہوں نے یہ کہہ کر بلایا تھا کہ پلیئئرز کو ہائر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن جب مجھے شبہ ہوا کہ یہاں کچھ غلط ہو رہا ہے تو میں پیچھے ہٹ گیا۔

حسن رضا کا کہنا تھا کہ میرے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔ایک گوارا بھی اس سازش میں ملوث ہے۔حسن رضا کا کہنا تھا کہ میں پی سی بی اور آئی سی سی کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہوں۔یاد رہے کہ کرکٹ کے میدان میں تہلکہ مچانے والی عرب ٹی وی کی وکٹ فکسنگ سے متعلق رپورٹ میں پاکستانی کرکٹر حسن رضا کا نام بھی سامنے آیا تھا۔عرب ٹی وی الجزیرہ کے رپورٹر نے اسپاٹ فکسنگ سے متعلق اسٹنگ آپریشن کیا جس میں بھارت سے تعلق رکھنے والے مبینہ فکسر، رپورٹر اور پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا کو دیکھا گیاحسن رضا کو مبینہ فکسر سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر رابن مورس کے ساتھ فلمبند کیا گیا تاہم پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اس گفتگو میں براہ راست شریک نہیں رہے البتہ فکسرز نے مجوزہ پلان کے دوران مثال کے طور حسن کا نام لیا۔

مبینہ فکسر رابن مورس نے اسٹنگ آپریشن کرنے والے رپورٹر کو میچ فکسنگ کی یقین دہانی بھی کرائی۔