سابق کپتان مصباح الحق کی -44ویں سالگرہ آج منائی جائے گی

اتوار 27 مئی 2018 16:40

عارفوالا۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی -44ویں سالگرہ آج -28مئی بروز پیر منائی جائے گی، اس سلسلے میں کرکٹ شائقین اوران کے مداح خصوصی تقریبات منعقد کریں گے جن میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ان کی درازی عمر کیلئے دعائیں بھی مانگی جائیں گی، مصباح الحق -28مئی1974 ء کو پنجاب کے شہر میانوالی میں پیدا ہوئے ،انہوں نے کرکٹ کیر ئیر کا آغاز -8مارچ2001 ء میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے کیا ۔

متعلقہ عنوان :