ایم ایم اے آئندہ الیکشن میں بڑی سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئے گی ،ذکر اللہ مجاہد

اتوار مئی 18:40

لاہور۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ا یم ایم اے آئندہ الیکشن میں بڑی سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئے گی اور شہر لاہور سے صاف ستھری ، محب وطن اور محب اسلام لیڈرشپ قوم کے سامنے پیش کرے گی ،انہوں نے ان خیالات کا اظہارایم ایم اے لاہور کی ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اجلاس میں سینئر نائب صدر ایم ایم اے حافظ ریاض درانی ، رانا نصر اللہ خان ، رانا رحمت علی ، سید شوکت علی اعوان ، چوہدری محمود الاحد ، سید جعفر شاہ ، حافظ محمد اشرف گجر و دیگر قائدین موجود تھے ،ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ر مضان نیکیوں کا موسم بہار اور بابرکت مہینہ ہے جو ہمارے اندر باہمی اخوت اور محبتیں پیدا کرتا ہے ، ہمیں اس مقدس مہینہ میںاپنے اللہ تعالیٰ سے تعلق استوار کرنے اور اپنے گناہوں سے نجات کیلئے آپﷺ کی سنتوں پر عمل پیرا ہونا ہو گا، دراصل رمضان المبارک صحیح معنوں میں وقت کی پابندی اور ٹائم مینجمنٹ کا مہینہ ہے جس میں انسان خصوصاًً مسلمانوں کو یہ سیکھنے کا موقع میسر آتا ہے کہ وہ اپنے وقت کا استعمال کیسے کریں اور سال کے بقیہ گیارہ مہینوں میں اپنا وقت کس طرح گزاریں ، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں انسان صبر کی تربیت حاصل کرتا ہے کہ بقیہ گیارہ مہینوں میں کس طرح صبر کیا جائے اور صبر کرنے والوں کو اللہ رب العزت اپنا دوست اور محبوب رکھتا ہے ۔