نواز شریف بالکل بے قصور ہیں، ان کو ملک میں تبدیلی لانے کی سزادی جارہی ہے‘رانا ثناء اللہ

پاکستان اتنا بدقسمت ملک نہیں ہے کہ عمران خان جیسا وزیراعظم لایا جائے‘صوبائی وزیرقانون کی میڈیاسے گفتگو

اتوار مئی 18:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف بالکل بے قصور ہیں، ان کو ملک میں تبدیلی لانے کی سزادی جارہی ہے، پاکستان اتنا بدقسمت ملک نہیں ہے کہ یہاں پر عمران خان جیسا وزیراعظم لایا جائے۔۔وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے الائیڈ اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف بالکل بے قصور ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف کو روزانہ کی بنیاد پرعدالتوں میں احتساب کیلئے بلایا جاتا ہے، مریم نواز کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں ہے اس لیے ان کا احتساب قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ دھرنا ملک کے خلاف ایک سازش ہے جس نے جمہوریت کو تباہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ نواز شریف کو ملک تبدیل کرنے کی سزادی جارہی ہے۔۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو اٹیمی طاقت بنایا۔ 2018 کے الیکشن میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ کامیاب ہوگا۔ پاکستان اتنا بدقسمت ملک نہیں کہ یہاں عمراں خان جیسا وزیراعظم آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ 30 مئی تک ہمارے ہاتھوں میں حکومت کی زنجیریں ہیں، اس کے بعد ہم آزاد ہیں۔ اگر الیکشن میں مداخلت بند نہ ہوئی تو ہم گھنٹہ گھر چوک اور دفاتر میں دھرنے دیں گے۔