کراچی ‘کورنگی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق‘ خاتون سمیت 3 زخمی

اتوار 27 مئی 2018 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، ٹریفک حادثے میں 15 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، کورنگی ڈیڑھ نمبر میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور خاتون زخمی ہوئی۔ پولیس کے مطابق نوید نامی شخص گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ اعجاز نامی شخص نے نوید پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوید اور شاہزیب نامی شخص جاں بحق ہوگئے جبکہ نوید کی اہلیہ ثمرین گرنے سے زخمی ہوئی۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے پستول کے 8خول اور شواہد اکھٹا کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ فیڈرل بی ایریا اسپورٹس کمپلیکس کے قریب فائرنگ ڈکیتی مزاحمت کے دوران کار سوار زخمی ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کار سوار کا تعقب کر کے لوٹنے کی کوشش کی جس دوران فائرنگ سے یوسف زخمی ہوا۔کلفٹن دو تلوار پر بھی ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر بابر نامی شخص کو گولی مار کر فرار ہوگئے، ادھر شیری جناح کالونی میں تیز رفتار کار کی زد میں آکر 15 سالہ زاہد جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔