24جون کو ایم ایم اے کا جلسہ عام خیبرپختونخوا کی عوام کی طرف سے ریفرنڈم ہوگا، حافظ حشمت خا ن

اتوار 27 مئی 2018 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی وسابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خا ن نے کہا ہے کہ 24جون کو متحدہ مجلس عمل پشاور کے زیر اہتمام جلسہ عام خیبرپختونخوا کی عوام کیطرف سے ریفرنڈم ہوگا، عوام انشاء اللہ یہ ثابت کریں گے کہ 25جولائی کو کتاب پر مہر لگا کر یہاں سے ہمیشہ کیلئے ناچ گانے ، روٹی کپڑا مکان کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانے اور اپنی سرزمین پر اپنا اختیار والے رُخصت ہوجائیں گے ۔

وہ یوسی پانام ڈھیری ، متھرا ، سفید سنگ میں مختلف اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

حافظ حشمت خان نے مزیدکہاکہ آنے والا دور دُنیا میں اسلام پسندوں کا ہیں ملائیشیاء میں محمد مہاتیر ، ترکی طیب اُردگان اور پاکستان میں ایم ایم اے کی حکومت تمام مظلوم مسلمانوں کے لیے اُمید کا سہارا بنے گا۔انہوں نے کہاکہ اُمت مسلمہ کی اتحاد کی برکت سے اپنا یو این او بنائے کیونکہ اقوام متحدہ (یواین او) دراصل امریکیوں کا ادارہ ہیں جوکہ نا کشمیر کا مسئلہ حل کرسکا اور نہ فلسطین کا ۔آخر میں انہوں نے یہ بھی کہاکہ مختلف چینلز پر اذان کی پابندی قابل افسوس ہیں ناچ گانے پر پابندی نہیں اور اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اذان نشر کرنے پر پابندی لگائی ہیں ۔