Live Updates

بورے والا، لاکھوں افراد کی آبادی کیلئے سستا بازار قائم نہ ہوسکا

مہنگائی کا جن بے قابو انتظامیہ خواب خرگوش میں مبتلا،عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام،عوام سخت پریشانی میں مبتلا

اتوار 27 مئی 2018 22:10

بورے والا،(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) ساہوکا اور نواح کی لاکھوں افراد کی آبادی کیلئے سستا بازار قائم نہ ہوسکا،مہنگائی کا جن بے قابو انتظامیہ خواب خرگوش میں مبتلا،عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام، ساہوکاور نواح میں روز مرہ استعمال ہونے والے پھل اور سبزیوں کی قلت اور مہنگائی نے روزداروں کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے،ڈی سی وہاڑی سے توجہ کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تحصیل بورے والا کے اہم ترین اور لاکھوں کی آبادی پر مشتمل علاقوں ساہوکا،جملیرا اور دیوان صاحب و نواح میں سستا رمضان بازار قائم نہ ہونے کی وجہ سے پھل اور سبزیوں کی مانگ میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کی وجہ سے غریب لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے،ساہوکا اور جملیراکوئی بھی خاص پھل اور سبزیاں دستیاب نہیں ہے اگر ہے قیمتیں آسمان کو چو رہی ہے جو غریب عوام کی دسترس سے باہر ہیں عوامی حلقوں نے شدید تحفظات کا ظہار کرتے ہوئے کہا افسوس اس امر کا ہے کہ پورے علاقہ میں جگہ جگہ ٹھیلے نظر آئینگے اور ہر ایک اپنی من مانی کے تحت نرخ لگا کر غریب لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے عوام کو اس ماہ صیام میں ریلیف فراہم کرنے کے لیئے شہر میں سستا بازار لگا کر روزانہ کی بنیاد پر نرخ نامہ اور پھل،سبزیوں کی کڑی نگرانی کی جائے،ملازم اور مزدور طبقہ اپنے بچوں کو افطاری،اور سحری کھلانے کے لیئے بھی پریشان نظر آتے ہیں،ہر سال کی طرح اس بار بھی ساہوکا،دیوان صاحب اور جملیرا میں رمضان المبارک کی مناسبت سے کہیں بھی کوئی بھی سستا بازار قائم نہیں ہوسکا شہری اور روزیدار شدید پریشان ہیں، پھلوں، سبزیوں گوشت اور دیگر اشیاء خوردنوش کی چیزوں کی قیمتوں میں کوئی کمی نہ ہوسکی، زخیرہ اندوزتمام اشیاء خوردنوش کے نرخوں میں دوگنا اضافہ کرکے شہریوں اور روزہ داروں کو لوٹنے میں مصروف ہیں، مقامی شہریوں محمد اسماعیل شاہد،قاضی بشیر احمد،محمد عمران خان،غلام عباس فخری،قیصر محمود،چن نواز کھچی ودیگر نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبربھٹی،اسسٹنٹ کمشنر بورے والااور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں اشیاء خوردونوش اور پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں کو مارکیٹ کے ریٹ پر کنٹرول کروایا جائے،اور تمام دکانوں پر ریٹ لسٹ رکھنے کے احکامات دیئے جائیں،دوسری جانب دوکانداروں کا کہنا ہے کہ انکو اوپر سے تمام چیزیں مہنگے داموں ملتی ہیں وہ سستے داموں میں کیسے فروخت کریں گے دکانداروں کا مطالبہ ہے روزمرہ کی چیزوں کے نرخوں میں اوپر سے کنٹرول کیا جائی#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات