صارفین کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو بروقت اور احسن طریقے سے مکمل کیاجارہاہے‘ وفاقی وزیرسرداراویس لغاری

اتوار مئی 23:20

ملتان۔ 27مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) وفاقی وزیر برائے توانائی (پاورڈویژن ) سردار اویس احمد خان لغاری نے ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) بہتر کام کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

میپکو چیف انجینئر محمد اکرم چوہدری کی سربراہی میں ترقیاتی منصوبوں اور صارفین کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو بروقت اور احسن طریقے سے مکمل کیاجارہاہے۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران میپکو افسران اور عملہ نے دن رات جدوجہد کرکے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔ انہوں نے ڈیرہ غازی خان میں میگاپراجیکٹس اور دیگر سکیموں کی بروقت تکمیل پر چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوانجینئر محمد اکرم چوہدری اور تمام میپکو ملازمین کا شکریہ اداکیا ۔

متعلقہ عنوان :