کلر سیداں میں قتل ہونے والے لڑکے کے لواحقین کا احتجاج،

کورال سے ایکسپریس ہائی وے کو بلاک کر دیا

پیر 28 مئی 2018 16:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) کلر سیداں میں قتل ہونے والے لڑکے کے لواحقین نے کورال سے ایکسپریس ہائی وے کو بلاک کر دیا،ایکسپریس ہائی وے کو روات سے آنے والی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا جبکہ ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستے فراہم کر دیئے گئے ہیں،اسلام آباد کے شہریوں کو تکالیف سے بچانے کے لیے ٹریفک پولیس افیسران کو متبادل راستوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں داخل ہونے کے لیے پی ڈبلیو ڈی اور بحراں ٹاون سے متبادل راستے فراہم کر دیئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :