Live Updates

ہماری پانچ سالہ کارکردگی کھلی کتاب کی طرح ہے،فضل حکیم خان

عوام کے سامنے ہے ہم نے غریب عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پرپہنچایا ہے ہماری شاندار کارکردگی کی وجہ سے ہمارے سیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں

پیر 28 مئی 2018 20:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ہماری پانچ سالہ کارکردگی کھلی کتاب کی طرح ہے عوام کے سامنے ہے ہم نے غریب عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پرپہنچایا ہے ہماری شاندار کارکردگی کی وجہ سے ہمارے سیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیںہم عوام کی بھرپور حمایت سے اگلے عام انتخابات میں مخالفین کے تمام سازشی اتحادوں کو عبرتناک شکست دیکرمرکز اور چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائیں گے عمران خان وزیر اعظم بن کر نہ صرف ملک کو مشکلات کے گرداب سے نکالنے میں کامیاب ہونگے بلکہ نواز شریف سمیت سابق کرپٹ حکمرانوںکا لوٹا ہوا قومی سرمایہ بھی واپس لائیں گے۔

وہ سیدو شریف کے علاقے چیل شگئی میں نو تعمیر لنک روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پروزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل سوات کے انچارج سہیل سلطان ایڈوکیٹ، مقامی ناظم حیدر علی خان ،نائب ناظم انعام اللہ،ناھید شاہ،جنرل کونسلر قاری فضل رحمان ،جنرل کونسلر سراج بابا،جنرل کونسلرشکیل خان،یوتھ کونسلر حضرت علی اورمتعلقہ افسران کے علاوہ علاقے سے پی ٹی آئی کے ورکرز اور عمائدین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

فضل حکیم خان نے کہا کہ موجودہ حلقہ پی کی5پی ٹی آئی کا مضبوط گڑھ ہے اور آئندہ بھی رہے گا ہم نے عوام سے جیتنے وعدے کئے تھے آج ہم فخر سے کہہ سکتے ہیںکہ ہم انکی تکمیل کرکے عوام کے سامنے سرخرو ہوئے اورآئندہ عام انتخابات میں سر فخر سے بلند کرکے عوام میں جائیں گے اورپی کے 5کے عوام دوبارہ اپنی دعائوں اور محبتوںکو ہم پر نچھاور کرکے آئندہ عام انتخابات میں ہماری جیت یقینی بنائیں گے اور یہاں سے دوبارہ ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری صوبائی حکومت نے عوام دوست حکومت اقدمات کئے جس کا پوری دنیا میں چرچا ہے لوگ پی ٹی آئی کی کارکردگی سے مکمل مطمئن ہیںاسلئے عوام ایک بارپھر خیبرپختوخوا میں پی ٹی آئی کو خدمت کا موقع دینگے اس طرح باقی صوبوں میں بھی ہماری جماعت اکثریت لے گی جبکہ ملک کے اگلے وزیر اعظم چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ہوں گے۔اس موقع پر چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم نے اعلان کیا کہ وہ منگل 29مئی بروز منگل دوپہر 2 بجے کو سوات پریس کلب میں اپنی پانچ سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کا اعلان کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات