الیکشن کوعالمی سطح پرسبوتاژکرنےکی کوشش کی جائےگی

الیکشن کےدوران سکیورٹی خطرات ہیں،سکیورٹی خطرات الیکشن کمیشن کیلئےبڑی پریشانی ہیں،سیکیورٹی کیلئے پولیس ناکافی ہے،فوج کی خدمات لینےکا مطالبہ آرہا ہے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سکیورٹی بریفنگ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 28 مئی 2018 18:30

الیکشن کوعالمی سطح پرسبوتاژکرنےکی کوشش کی جائےگی
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 مئی 2018ء) : سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان بابر یعقوب فاتح محمد نے کہا ہے کہ الیکشن کوعالمی طورپرسبوتاژکرنےکی کوشش کی جائےگی،الیکشن کے دوران سکیورٹی خطرات ہیں،سکیورٹی خطرات الیکشن کمیشن کیلئے بڑی پریشانی ہیں،سیکیورٹی کیلئے پولیس ناکافی ہے،فوج کی خدمات لینے کا مطالبہ آ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا۔

جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ء کے لئے سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ملک میں 20 ہزارپولنگ اسٹیشن حساس قراردیے گئے ہیں۔ حساس پولنگ اسٹیشنوں میں کیمرے لگائے جائیں گے۔ کیمرے سے انتخابی عملے کے نظم ونسق کوبھی مانیٹرکیا جا سکےگا۔

(جاری ہے)

کیمروں کی تنصیب کا طریقہ کار طے کرنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پرکیمروں کی تنصیب سے الیکشن میں شفافیت آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی چیف سیکرٹریزنے کیمروں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ کیمروں کی تنصیب کا ایس او پی مرتب کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے سیکیورٹی سے متعلق بتایا کہ سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کی خدمات کا مطالبہ آ رہا ہے۔ پاک فوج کےساتھ سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوچکے ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ الیکشن کے دوران سیکیورٹی خطرات ہیں۔

سیکیورٹی خطرات الیکشن کمیشن کیلئے بڑی پریشانی ہیں۔ کیونکہ عالمی طورپرالیکشن کوسبوتاژکرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کوسیکیورٹی خطرات پرکمیٹی کوان کیمرہ بریفنگ دوں گا۔ سیکرٹری نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی کے لئے پولیس ناکافی ہے۔سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کی خدمات کا مطالبہ آ رہا ہے۔ ایک تجویزہے کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پرفوج تعینات کی جائے۔