قلعہ عبداللہ کوآٹے کا رمضان پیکیج نہ مل سکا ،گندم کوٹہ لسٹ سے چمن اور قلعہ عبداللہ کا نام ہی غائب

پیر 28 مئی 2018 21:14

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) ضلع قلعہ عبداللہ کوآٹے کا رمضان پیکیج نہ مل سکا گندم کے کوٹہ لسٹ سے چمن اور قلعہ عبداللہ کا نام ہی غائب ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق چمن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کا پیکیج تونہ مل سکا اور نہ ہی سستا بازار سج سکا جبکہ اسی پر برملا چمن شہرکیلئے مختص گندم کا کوٹہ جوکہ کئی سال پہلے ماہ رمضان ہی میں چمن کے عوام کیلئے سستا آٹا پیکیج لایاگیاتھا جوکہ موجودہ حکومت کے قیام کے بعد ہی سے غائب کردیاگیاہیں اور تاحال چمن شہرکانام ہرقسم گندم کوٹہ سسٹم سے نکال باہر کیاگیاہیں جوچمن شہرکے غریب عوام کے ساتھ سخت ظلم ہیں جبکہ چمن شہرمیں رہائش کثیر آباد ی غرباء پر مشتمل ہیں جوہرقسم کے سہولیات سے محروم ہیں اوروہی بے روزگاری نے نوجوانوں کی کمر توڑ دی ہیں اوپر سے شدید مہنگائی سے بھی عوام عاجز آچکے ہیں سبزی جات کی قیمتیں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں ماہ رمضان کے شروع ہوتے ہی ہرقسم کے گوشت کی قیمتوں میں بھی شدید اضافہ ہوگیا اوپر سے آٹا ریلیف کو بھی جان بوجھ کر غائب کردیاگیاہیں اور حکومتی عہدیداروں اور ضلعی انتطامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی حرکت نہ کرنا تشویشناک ہے، چمن شہرکیلئے مخصوص گندم کا کوٹہ پچھلے کئی سالوں سے غائب ہیں اور اسی طرح رمضان پیکیج جوکہ محکمے کی جانب سے گندم کی شکل میں دیاجاتاتھا وہ بھی پچھلے سالوں سے غائب ہیں اور ماہ رمضان میں عوام مہنگے چکی کے پسا ہواآٹا اور دیگر فلور ملز سے لایاگیا آٹا خریدتے ہیں جسکا کسی بھی قسم کی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہوتاہیں چمن کے شہریوںنے متعلقہ حکام سے اور وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجوسے اپیل کی کہ وہ دیگرمحکموں کی طرح اس محکمے پر بھی سخت ایکشن لے اور چمن کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ حل کریں ۔

متعلقہ عنوان :