Live Updates

مسلم لیگ(ن)پاکستان کے قیام کوممکن بنایااور1998میںایٹمی قوت بناکرپاکستان کوناقابل تسخیربنادیا،امیرمقام

پیر 28 مئی 2018 22:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن)پاکستان کے قیام کوممکن بنایااور1998میںایٹمی قوت بناکرپاکستان کوناقابل تسخیربنادیا۔انہوںنے کہاکہ یوم تکبیرقومی تاریخ کاوہ سنہرادن ہے جس دن پاکستان عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت کے طورپرابھرااور جمہوری نظام کوبھی تحفظ دلائینگے۔

انہوںنے انشاء اللہ شہبازشریف ملک کاآئندہ وزیراعظم ہوگا،نگران وزیراعظم کی تقرری سے بھی پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سیاسی بصیرت اورمیرٹ کاپتہ چل گیاہے کہ ہم نے بے داغ ماضی کے حامل شخص کونگران وزیراعظم نامزدکردیا۔انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا کیلئے نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی سے تحریک انصاف اورعمران خان نیت میںفتورکوبھی عوام نے دیکھ لیاکہ میرٹ کی بجائے کس کوترجیح دی گئی،اگرکل عمران خان کواختیارمل گیاتوپاکستان کوبھی بھیج ڈالنے سے گریزنہیںکریںگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے پشاور میں یوم تکبیرکے حوالے سے ایک پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ پورے پاکستان بشمول تحریک انصاف والوںکودعوت دیتاہوںکہ آئواوربدلاہواخیبر پختونخواکانظارہ کرلیں،90دن کااحساب دیکرعمران خان کوپھر100دن کاپلان دیناچاہئے تھا،100کے نام نہادڈرامے سے عمران خان کاسوچ عوام کے سامنے آشکارہ ہوچکاہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات