شہبازشریف کا جسٹس (ر) ناصر الملک کی نگران وزیراعظم نامزدگی کاخیر مقدم

وزیراعلیٰ پنجاب کی جسٹس(ر) ناصرالملک کو مبارکباداوران کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار

پیر 28 مئی 2018 22:40

شہبازشریف کا جسٹس (ر) ناصر الملک کی نگران وزیراعظم نامزدگی کاخیر مقدم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جسٹس (ر) ناصر الملک کا نگران وزیراعظم نامزد ہونے پر خیر مقدم کرتے ہوئے جسٹس(ر) ناصرالملک کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے جسٹس (ر) ناصر الملک کیلئے تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ جسٹس(ر) ناصر الملک کی بطور نگران وزیراعظم نامزدگی جمہوریت کیلئے خوش آئندثابت ہوگی۔