راولپنڈی ، محکمہ تعلیم راولپنڈی اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی ایسوسی ایشن موسم گرما کی تعطیلات کے تنازعے پر آمنے سامنے

ماہ صیام اور شدید گرمیوں کی وجہ سے نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیاں نہ دی گئیں تو بھاری جرمانوں اور کاروائی پر مجبور ہوں گے،سی ای او ایجوکیشن اگر نجی تعلیمی اداروں کو پولیس نفری کے ذریعہ زبردستی بند کروانے کا حکم واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کریں گے ، پرا ئیویٹ سکو لز مینجمنٹ ایسو سی ایشن کے ڈویژنل صدر ابرا ر احمد خا ن

پیر 28 مئی 2018 23:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) چیف ایگزیکٹو افسر برا ئے ضلعی ایجو کیشن اتھا ر ٹی نے آل پاکستان پرا ئیویٹ سکو لز مینجمنٹ ایسو سی ایشن راولپنڈی کو حکم دیا ہے کہ ماہ صیام اور شدید گرمیوں کی وجہ سے نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیاں نہ دی گئیں تو بھاری جرمانوں اور کاروائی پر مجبور ہوں گے جبکہ آل پاکستان پرا ئیویٹ سکو لز مینجمنٹ ایسو سی ایشن راولپنڈی ڈویژننے ضلعی محکمہ تعلیم کو خبر دار کیا ہے کہ اگر نجی تعلیمی اداروں کو پولیس نفری کے ذریعہ زبردستی بند کروانے کا حکم واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کریں گے اس ضمن میں ایپسما کے وفد نے ڈویژنل صدر ابرا ر احمد خا ن کی سر برا ہی میں چیف ایگزیکٹو افسر برا ئے ضلعی ایجو کیشن اتھا ر ٹی راولپنڈی سے ملا قا ت کی ،وفد میں آپسیما کے دیگر عہدیدا را ن محمد فر قا ن چو ہدری ،ابرا ر احمد ایڈووکیٹ ،را جہ ثنا ء اللہ ،آغا شہا ب الدین ،را جہ قمر ،محمد نعیم ،حا مد نوا ز راجہ اعجاز،محمد فاروق ،و دیگر بھی مو جو د تھے ،اس موقع پر ابرا ر احمد خا ن نے نجی تعلیمی ادا رو ں پر پو لیس گردی اور چھا پے ما ر کر اساتذہ و ما لکا ن کو حرا سا ں کر نے با رے آگا ہ کیا ،اور انھیں بغیر فیس لئے سمر کیمپ جا ری رکھنے کے با رے میں صو با ئی وزیر تعلیم را نا مشہو د کی سٹیٹ منٹ بھی بتا ئی اور کہا ہے کہ اسی فیصلے کی روشنی میں نجی تعلیمی ادا رے عمل پیرا ہیںڈویژنل صدر نے پو لیس کی بھا ری نفری کے زریعے تعلیمی ادا رے بند کرانے کی شدید الفا ظ میں مذمت کی اور کہا ہے کہ جہا ں مستقبل کے ہو نہا رو ں اور معما رو ں کی تر بیت کی جا ری ہے وہا ں پو لیس کی چڑھا ئی زیب نہیں ہے، پہلے ہی60 فیصد نجی ادارے چھٹیا ں دے چکے ہیں چا لیس فیصد میں امتحا نا ت اور سمر کیمپ جا ری ہیں اس لئے سی ای او برا ئے ضلعی ایجو کیشن آتھا ر ٹی حکم دیں کہ افسران پو لیس نفری کے زریعہ سکو ل بند نہ کروا ئیں ،بصورت دیگر احتجا ج پر مجبو ر ہو جا ئیں گے ،جس پر سی ای او برا ئے ضلعی ایجو کیشن اتھا ر ٹی نے بتا یا ہے کہ اکثر اضلا ع میں نجی تعلیمی ادا رے بند ہو چکے ہیں مو سم بھی شدید گر م ہے اور روزے بھی چل رہے ہیں اس لئے مو سم گر م کی چھٹیا ں دیکر تعلیمی ادا رے بند کیئے جا ئیں ہمیں مجبو ر نہ کیا جا ئے سکو لو ں کو جر ما نہ نہ کریں اور زور زبر دستی سکو ل بند کروا ئیں اس لئے آپسیما اس معا ملے میں اپنا کر دا ر ادا کرے تا کہ راولپنڈی ضلع میں ما حو ل خرا ب نہ ہو ۔