بلاول بھٹو زرداری نے پشتون تحفظ موومنٹ کے مجوزہ مفاہمتی جرگہ کیلئے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کی نامزدگی کر دی

پیر 28 مئی 2018 23:38

بلاول بھٹو زرداری نے پشتون تحفظ موومنٹ کے مجوزہ مفاہمتی جرگہ کیلئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پشتون تحفظ موومنٹ کے مجوزہ مفاہمتی جرگہ کے لئے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کی نامزدگی کر دی ہے۔ یہ مجوزہ مفاہمتی جرگہ ریاستی اداروں سے مذاکرات کرے گا۔ بلاول بھٹو زداری نے یہ نامزدگی پیر کے روز پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو فون کرنے کے بعد کی۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری اس وقت پارٹی کے ٹکٹ کے خواہش مندوں کے لئے پارلیمانی بورڈ کی سربراہی کر رہے ہیں جو پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند امیدواروں کو الاٹ کرے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے گفگتو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ تمام مسائل کا حل پرامن طور پر مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے اور انہیں پی ٹی ایم کے مفاہمتی جرگے کے لئے فرحت اللہ بابر کو نامزد کرتے ہوئے مسرت ہوئی ہے۔