جسٹس (ر) ناصر الملک کو نگراں وزیراعظم مقرر ہونے ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کی مبارکباد

ایم کیوایم پاکستان توقع کرتی ہے کہ نگراں وزیراعظم کی سربراہی میں صاف ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابا ت منعقد کرائے جائیں گے ، رابطہ کمیٹی پاکستان

پیر 28 مئی 2018 23:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے جسٹس (ر) ناصر الملک کو نگراں وزیراعظم مقرر ہونے پر مبارکبادکا پیغام دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ جسٹس (ر) ناصر الملک کو تقرر ایک نیک شگون ہے ، ایم کیوایم پاکستان توقع کرتی ہے کہ نگراں وزیراعظم کی سربراہی میں صاف ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابا ت منعقد کرائے جائیں گے اور پاکستان ایک بار پھر پرامن انتقال اقتدار کے مرحلے سے گزرے گا ۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک کہنہ مشق جج کی حیثیت سے انہوں نے فرائض منصبی ادا کئے باالکل اسی طرح اپنی انتہائی صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے وہ نگراں وزیراعظم کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے ۔