ْ نوازشریف نے ایٹمی دھماکہ کرکے یہ ثابت کیا کہ وہ ملک و قوم سے محبت کرتے ہیں،فریال چودھری

پیر 28 مئی 2018 23:46

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) قائد مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بطور وزیرا عظم 28 مئی 1998کو ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستان کو ایٹمی پاور رکھنے والے ممالک کی صفوں میں لا کھڑا کیا، جس سے پاکستان اور پاکستانی عوام کا روئے زمین پر سر فخر سے بلند ہو گیا۔ ان خیالات کا اظہار جوائنٹ سیکرٹری خواتین ونگ مسلم لیگ (ن) فریال چودھری کی صدارت کی میں کی گئی پریس کانفرنس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبر ڈسٹرکٹ بیت المال رمضان اعوان، کونسلر عبدالستار اور سماجی رہنما افضال احمد بٹ، ساجدہ، فضاء بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف نے ایٹمی دھماکہ کرکے یہ ثابت کر دیا ہے وہ ملک و قوم سے محبت کرتے ہیں اور ملک کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے محمد نوازشریف کو کروڑوں ڈالر کی آفر کروائی کہ ایٹمی دھماکہ نہ کروائو لیکن انہوںنے اپنی قوم کے ساتھ وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے ایٹمی دھماکے کروا کر پاکستان اور پاکستانی قوم کو دنیا کی مضبوط ترین قوموں میں شامل کر دیا۔ محمد نوازشریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں، ان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔۔