پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما نواب غائبی خان چانڈیو بھی اقامہ ہولڈر نکلے

سندھ ہائی کورٹ میں نواب غائبی چانڈیوکے اقامہ کے خلاف درخواست دائر کردی گئی

منگل 29 مئی 2018 16:31

پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما نواب غائبی خان چانڈیو بھی اقامہ ہولڈر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنماسید ناصر حسین شاہ اور منظور وسان کے بعد ایک اور رہنما اقامہ ہولڈر نکلے، نواب غائبی خان چانڈیو دبئی کے اقامہ ہولڈر ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز کے رہنمائوں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بھی اقامہ ہولڈرز نکلے، پیپلز پارٹی کے رہنما نواب غائبی چانڈیوکے اقامہ کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نواب غائبی خان چانڈیو دبئی کے اقامہ ہولڈر ہیں، انھوں نے الیکشن 2013 میں اقامہ ظاہر نہیں کیا۔درخواست گزار نے کہاکہ 2013 انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں اقامہ ظاہر نہیں کیا، اقامہ چھاپنے پر 61 ایف ون کے تحت کارروائی کا حکم دیا جائے، نواب غائبی خان پی ایس 42 سے ایم پی اے منتخب ہوئے۔درخواست پر الیکشن کمیشن ، سیکرٹری سندھ اسمبلی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 5 جون تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔