حکومت نے عوام سے گزشتہ الیکشن میں کیے گئے تمام وعدے پورے کردیئے،چوہدری خرم صدیق

منگل 29 مئی 2018 17:24

راولپنڈی29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ6چوہدری خرم صدیق نے کہا ہے کہ پانچ سالوں میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام سے گزشتہ الیکشن میں کیے گئے تمام وعدے پورے کردیے ملک میں 20بیس گھنٹے ہونیوالی بجلی کی لوڈشیڈنگ پرقابو پایا، ملک میں جاری دہشتگردی کا کافی حد تک خاتمہ کردیا،کراچی میں امن وامان کی صورتحال قائم کی ،سڑکوں ،موٹرویز کا ملک بھر میں جال بچھایا،بلاتفریق عوام کی خدمت کی اورمیگا پراجیکٹس کے ذریعے عوام کو ریلیف پہنچایا رمضان المبارک کے دوران سستے رمضان بازاروں کے انعقاد سے عوام کو سہولیات فراہم کیں،ہمیں پوری امید ہے کہ آئندہ الیکشن میں25جولائی کو عوام ایک بار پھر مسلم لیگ ن پر اعتماد کااظہارکرکے شیر پرمہر لگائیں گے اورن لیگ ایک بارپھر حکومت قائم کرکے ترقی کا یہ عمل جاری وساری رکھے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے وارڈ کادورہ کے دوران معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،چوہدری خرم صدیق نے کہا کہ عوام مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف،صدر میاں شہبازشریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں نااہلی کے باوجود نوازشریف کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی بلکہ اس میں روزبروز حیران کن حد تک اضافہ ہوتا جارہاہے جس سے مسلم لیگ ن کے مخالفین بوکھلاہٹ کاشکار ہوکر الٹے سیدے بیان دے رہے ہیں پی ٹی آئی کا 100روزہ پلان عوام نے ان ناقابل عمل قراردیکر واپس تحریک انصاف کے منہ پر دے مارا ہے اوراس پر شدید تنقید کی جارہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے پاس تو عوام کیلئے کوئی منشورہی نہیں ہے بلکہ انہوں نے سندھ میں جولوٹ مارکی ہے اس کا عوام آئندہ الیکشن میں ووٹ کی پرچی سے احتساب کرینگے ۔