اسد درانی نے اہم گفتگو کی، ضرورت ہے چیزوں کی تہہ تک جایا جائے، نواز شریف
مشاورت کے ساتھ نیشنل انکوائری کمیشن بننا چاہیے، ناصرالملک قابل احترام اور بے مثال شخصیت کے حامل ہیں،بطورجج اورچیف جسٹس ناصرالملک کی خدمات سرفہرست ہیں، نگران وزیراعلی پنجاب کیلئے ناصر کھوسہ اچھی ساکھ کی حامل شخصیت ہیں، ناصر کھوسہ میرے پرنسپل سیکرٹری بھی رہے، ان کا نام پی ٹی آئی کی جانب سے آیا ، یہ نہیں کہا وہ جسٹس آصف کھوسہ کے بھائی ہیں تو انکا نام ڈراپ کردیں، سیاستدانوں کو تنگ نظر نہیں ہونا چاہیے سابق وزیر اعظم کی احتساب عدالت میں پیشی پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
منگل 29 مئی 2018 17:43
(جاری ہے)
نواز شریف نے کہا کہ کمیشن میں پارلیمنٹ، سول سوسائٹی اور عدلیہ بھی شامل ہو، اسٹیبلشمنٹ بھی کمیشن کا حصہ ہو سکتی ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ صرف ایک شخص کے خلاف انکوائری کا فائدہ نہیں، پورے نیٹ ورک کے خلاف انکوائری ہو، جس نے یہ پالیسیاں بنائی اور عملی جامہ پہنایا اس کو دیکھنا چاہیے، ملبہ ایک بندے پر نہیں ڈالا جا سکتا۔نگراں وزیراعظم کے لیے نامزد سابق چیف جسٹس ناصرالملک سے متعلق نواز شریف نے کہا کہ وہ بے مثال شخصیت کے حامل ہیں، ان کی بطور جج اور چیف جسٹس خدمات سر فہرست ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک کی تعیناتی کو سراہنا چاہیے، وہ قابل احترام آدمی ہیں، ان پر کبھی کسی نے انگلی نہیں اٹھائی اور وہ سب کے لیے قابل قبول ہیں۔نگراں وزیراعلی پنجاب کی نامزدگی پر نواز شریف نے کہا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب کے نام پر شہباز شریف نے مجھ سے مشاورت کی، سیاستدان اتنے تنگ نظر نہیں کہ جسٹس آصف کھوسہ کا بھائی ہونے پر ناصر کھوسہ کا نام ڈراپ کردیں۔نواز شریف نے کہا کہ ناصر کھوسہ اچھی ساکھ کی حامل شخصیت ہیں اور وہ میرے پرنسپل سیکرٹری بھی رہے ہیں جن کا نام نگراں وزیراعلی کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے آیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.