اسلام آباد،انتظامیہ کی طرف سے متنازعہ اسسٹنٹ کمشنر حسن وقار چیمہ کو جموں وکشمیر ہاوسنگ سوسائٹی کا ایڈمنسٹریٹر لگانے پر ممبران سوسائٹی کا شدید احتجاج

منگل 29 مئی 2018 23:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متنازعہ اسسٹنٹ کمشنر حسن وقار چیمہ کو جموں وکشمیر ہاوسنگ سوسائٹی کا ایڈمنسٹریٹر لگانے پر ممبران سوسائٹی کا شدید احتجاج پہلے بھی اسسٹنٹ کمشنر سعد بن اسد کو شدید احتجاج اور متنازعہ ہونے کی وجہ سے ایڈمنسٹریٹر نہیںلگایا گیا تھا۔وزارت داخلہ ہائوسنگ سوسائٹی میںدھاندلی کے ذریعے اپنے من پسند انتظامہ کو کامیاب کروانے کے بعد اسلام آباد کی ضلعی انتظامہ نے جموں کشمیر سوسائٹی کے ممبران کے حقوق پر شب خون مارنے کے لئے لنگوٹ کس لیے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامہ کے افسران نے وزارت داخلہ ہائوسنگ سوسائٹی کی انتظامہ کو دھاند لی کے ذریعے کامیاب کروا کر مالی فوائد حاصل کئے تھے ۔

(جاری ہے)

اب دوبارہ بھی ضلعی انتظامیہ کے افسران حسن وقار چیمہ کو ایڈمنسٹریٹر لگا کر اپنے نہ صرف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرناچاہتے ہیں بلکہ چند مفاد پرست عناصر کے ساتھ مل کر ممبران سوسائٹی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیںجموں وکشمیر سوسائٹی اسلام آباد کی سب سے بڑی کوآپریٹو ہائو سنگ سوسائٹی ہے جس کے ممبران کی تعداد 38 ہزار سے بھی ذیادہ ہے جس میں ہزاروں اووسیز پاکستانیوں نے بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

ممبرا ن سوسائٹی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پہلے بھی اپنے ذاتی مفاادات حاصل کرنے کے لئے ایک سال سے الیکشن کروانے میں لت ولعل سے کا م لے رہے ہیںعرصہ دراز سے ممبران سوسائٹی ذلیل وخوار ہو رہے ہیں۔آج جموں کشمیر ہائو سنگ سوسائٹی تباہی کے کنارے پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے نہ ہی سوسائٹی کے ملازمین کو تنخواہ ادا ہورہی ہیںاگر وقت پر الیکشن کروا دئیے جاتے تو آ ج صورت حال مختلف ہوتی ممبران سوسائٹی نے مزید کہا کہ اگر سوسائٹی ممبر ان کے مفادات کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار ی ضلعی انتظامیہ اسلام آباد پر عائدہو گی ۔

ممبران سوسائٹی نے مزید کہا ہے کہ چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی مفاد پرست عناصر متنازعہ بنارہے ہیںچیف کمشنر جلد از جلد جموں وکشمیر سوسائٹی میں الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائیں ورنہ ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ -05-18/--422