پشاور بورڈ، ڈی آئی ٹی امتحانات کا اعلان

بدھ 30 مئی 2018 12:52

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) خیبرپختونخوا فنی تعلیمی بورڈ پشاور نے ایک سالہ ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی (سیکنڈٹرم2018ء )کے امتحانات کے انعقاد کا اعلان کیاہے جو 8 اگست 2018ء سے شروع ہوںگے‘ اس سلسلے میں امتحانی داخلہ فارم اور فیس ‘خیبر پختونخوا فنی تعلیمی بورڈ پشاور کے کنٹرولر آف امتحانات کے دفتر میں نارمل فیس کے ساتھ 1845روپے 28 جون 2018ء تک ‘لیٹ فیس کے ساتھ 2065 روپے 5 جولائی 2018ء تک ‘ ڈبل فیس کے ساتھ 3215 روپے 12جولائی 2018ء تک اور ٹرپل فیس کے ساتھ 4585 روپے 19جولائی 2018ء تک جمع کرانے ہوںگے‘ اس امر کا اعلان خیبرپختونخوا فنی تعلیمی بورڈ پشاور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیاگیا۔