Live Updates

پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا میں تبدیلیوں کے حوالے سے بنائی گئی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

پاکستان تحریک انصاف نے اپنی حکومت کی خیبرپختونخوا میں پانچ سالہ کارگردگی پر ویڈیو بنا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 30 مئی 2018 13:49

پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا میں تبدیلیوں کے حوالے سے بنائی گئی ویڈیو ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 مئی 2018ء) پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا میں تبدیلیوں کے حوالے سے بنائی گئی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔ پاکستان تحریک انصاف نے اپنی حکومت کی خیبرپختونخوا میں پانچ سالہ کارگردگی پر ویڈیو بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے پانچ سال ختم ہونے کو ہیں۔

پہلی بار پاکستان تحریک انصاف نے انقلاب کو صوبے میں منظم کیا اور اور باقی صوبوں کے لیے ایک مثال قائم کی۔تمام سروے عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی ٹیم کی کاردگردگی کو سراہتےہیں۔اور انشاء اللہ عمران خان پورے ملک پر حمکرانی کریں گے۔فیصل جاوید کی طرف سے جاری کی گئی اس ویڈیو میں خیبرپختونخوا کی حکومت کی پانچ سالہ کارگردگی کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اور بتایا گیا ہے کہ ان پانچ سالوں میں خیبر پختونخوا نے سیاحت کے شعبے میں ترقی کی اور یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا،جب کہ ماحولیات کے شعبے میں ایک ارب درختوں کی شجر کاری کی گئی۔اور بنجر زمین کو ہریالی میں بدل دیا۔اور یہ وہ واحد صوبہ ہے جہاں غربت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔اور یہاں امن سے چہرے کھل کھلا رہےہیں اور دہشت گردی اور جرائم میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

یہاں پولیس سیاسی مداخلت سے آزاد ہے اور صرف عوام کی خدمت کرتی ہے۔خیبرپختونخوا میں عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیا گیا ہے اور اور مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات دی جاتی ہیں۔کے پی کے میں سب کے لیے برابری کی تعلیم ہے اور ایک لاکھ 50 ہزار بچوں نے نجی اسکولوں سے سرکاری سکولوں میں داخلہ لیا ہے۔یہاں صفائی کے لیے بھی شہر شہر مہم چلائی گئی اور یہاں ادارے بھی کرپشن سے پاک ہیں۔کے پی کے میں انصاف کا راج ہے اور نوکریاں میرٹ پر دی جاتی ہیں،جب کہ توانائی کے شعبے میں مائیکرو ہائیڈل پراجیکٹ کی تکمیل ہوئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات