بلدیہ انتظامیہ کی کارروائی ‘ سپرے شدہ مضر صحت گوشت تلف

بدھ 30 مئی 2018 18:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) بلدیہ ‘ انتظامیہ کی شہر میں کارروائی ۔ مچھر مکھیاں مارنے والے سپرے سے متاثرہ مضر صحت گوشت ضبط کر کے تلف کردیا گیا۔ مرغ فروشوں کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا گیا۔ آئندہ کسی بھی قسم کا گوشت فریز کرنے پر مکمل پابند ی عائد کردی گئی۔ مجسٹر یٹ بلدیہ سید سجاد شاہ ‘ نائب تحصیلد ار محمد بلال فاتح نے مختلف علاقوں میں کارروائی کی۔

(جاری ہے)

مجسٹریٹ بلدیہ نے مرغ مارکیٹ‘ مٹن مارکیٹ اور مچھلی مارکیٹ میں چیکنگ کی ۔ جبکہ نائب تحصیلد ار محمد بلال فاتح نے گھڑی پن علمدار چوک کے قریب ڈنگہ کوٹ میٹ ہوم پر چھاپہ مارا کوبرا سپرے سے متاثرہ دگوشت ضبط کرلیا ۔ویٹنری ڈاکٹر زاہد نے نمونے چیک کرتے ہوئے لیبارٹری بھیجے ۔ ضبط شدہ گوشت بدلیہ نے نیلم پل سے دریانیلم میں برد کرکے تلف کردیا ہے۔ اس موقع پر تاجر رہنماء مصطفی لالہ ‘ راجہ اظہر ‘ فوڈ انسپکٹر ندیم میر ‘ فراز اعوان اور دیگر بھی ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :