اسلام آباد ہائیکورٹ نے حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

بدھ 30 مئی 2018 20:40

سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ محفوظ کی گئی حلقہ بندیوں میں ، راولپنڈی، اسلام آباد، شیخوپورہ، عمر کوٹ، گوجرانولہ، جیکب آباد، صوابی، مانسہرہ، قصور،کے اضلاع شامل ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں گھوٹکی، چینیوٹ، مظفر گڑھ، میر پور خاص، خاران ، خیبر ایجنسی، اور بلوچستان کے اضلاع بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے حلقہ بندیوں کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی۔جب سماعت شروع ہوئی تو ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔بعدازاں عدالت نے ایبٹ آباد کی حلقہ بندیوں کا معاملہ کل تک ملتوی کر دیا۔واضع رہے ایبٹ آباد کی حلقہ بندیوں کو ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہیایبٹ آباد کی حلقہ بندیوں کا کیس پشاور ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔بعدازاں عدالت عالیہ اسلام آباد نے دلائل سننے کے بعد ایبٹ آباد اور اٹک کے علاؤہ باقی اٹھارہ درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔