ڈکیتی کی چار وارداتوں کے دوران شہری نقدی،موٹرسائیکل،زیورات و قیمتی اثاثہ جات سے محروم

بدھ 30 مئی 2018 18:46

راولپنڈی 30مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے میں ڈکیتی کی چار وارداتوں کے دوران شہری نقدی،موٹرسائیکل،زیورات و قیمتی اثاثہ جات سے محروم کر دئیے گئے،گزشتہ پندرہ گھنٹوں میں پندرہ وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ڈاکٹر کو بھی قتل کر دیا ہے۔راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں جرائم کا جن بے قابو ہو گیا،پولیس کی جانب سے سخت سیکورٹی اور ڈولفن فورس کے گشت پر ہونے کے باوجود ایک۔

(جاری ہے)

گھنٹے میں ڈکیتی کی چار وارداتوں میں شہریوں کو قیمتی اثاثہ جات سیمحروم کر دیا گیا ہے،نیو ٹاؤن کے علاقہ نیشنل مارکیٹ میں بلال ڈاکو نقدی و موبائل فونز چھین کر لے گئے،گلستان ظہیر میں 6 ڈاکوؤں کی گھر کے اندر گھس کر لوٹ مار،اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی ،زیورات ،موبائیل فون لوٹ کر فرار ہو گئے،چکری روڑ میں 8 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی ناکہ بندی کرکے لوٹ مار راو شبیر سے کیش اور دیگر اشیائ لوٹ کر فرار ہو گئے،پولیس ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں بری طرح ناکام ہو گئی جبکہ ڈولفن فورس بھی رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اکثر شاہراؤں سے غائب ہو گئی،گزشتہ 15 گھنٹوں کے دوران شہر و کینٹ میں ایک درجن سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں رونما ہو چکی ہیں،واردتوں کے دوران مزاحمت پر ایک ڈاکٹر کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے، پولیس افسران کی عدم دلچسپی کے باعث واردتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔