پروفیسر قاضی عتیق الرحمان کا قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں این ای17 اورپی کی40ہری پور سے الیکشن لڑنے کا اعلان

بدھ 30 مئی 2018 20:33

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) ماہر تعلیم اور پاکستان فلاح پارٹی کے صدر پروفیسر قاضی عتیق الرحمان نے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں NA-17 اورPK-40ہریپور سے انتخاب لڑنیکا اعلان کر دیا ہریپور کی سیاست کو کمیشن اور کرپشن نے آلودہ کر دیا ہے عوام رل گئے اور سیاستدانوں کے خزانے بھرگئے پارٹیاں بدل بدل کر عوام کو لبھانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے عوامی وسائل پر قابض ٹولے کو عوامی طاقت سے نکال باہر کریں گے مسلم لیگ نے ممتاز قادری کو پھانسی اور بعد ازاں ختم نبوت پر ڈاکہ مارا جس کی سزا اسے بھگتنا پڑے گی دوسری طرف تحریک انصاف نے ا خلاقی روایات و اقدار کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے نصاب تعلیم میں تبدیلی سے لے کر اپنے جلسوں میں تہذیب کے کاموں کو تار تار کرنے تک کی تبدیلی با غیرت قوم قبول نہیں کر سکتی،اللہ ا و رسول کے بھروسے اور عوامی تائید سے منظم انتخابی مہم چلاوں گا 2013 کے انتخابات میں PK-50 پر عوام نے جو پیار دیا وہ ناقابل فراموش ہے ا ٓئندہ انتخاب ملک توڑنے و لوٹنے والوں اور ملک بچانے والوں کے درمیان ہوگا اساتذہ برادری،طلبا ء و طالبات،نوجوانوں اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص خواتین انتخابی مہم میں شامل ہوکر حقیقی تبدیلی کے لئے اپنا کردار اداکریں یاد رہے کہ2013 کے انتخابات میں پروفیسرقاضی عتیق الرحمان22 روزہ مہم کے دوران 18 میں سے 5ویں پوزیشن حاصل کرکے ملک کی بڑی جماعتوں کے امیدواروں کو پیجھے چھوڑ دیا تھا ان کی عوامی پزیرائی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے مقامی طور پر ماہر تعلیم ہونے کیساتھ ساتھ طلباء سیاست کا شاندار ماضی اور خدمت خلق کا پس منظر رکھنے والے پروفیسر قاضی عتیق الرحمان نے ہر سطح پر محکوم طبقات کی حمایت میں آواز بلند کی ہے علم کا نور عام کرنے اورخیر کے نمائندے کے طورپر پہچان رکھنے والے قاضی عتیق الرحمان اپنی انتخابی مہم کا آغاز جمعتہ المبارک کو '' یوم بدر '' کی مناسبت سے کریں گے۔