چاغی ، آر سی ڈی شاہراہ پر گاڑی میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے

بدھ 30 مئی 2018 21:40

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) بلو چستان کے ضلع چاغی کے علا قے یک مچھ کے قریب مین آر سی ڈی شاہراہ پر گاڑی میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں بلکہ گاڑی جل کر خاکستر ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اطلا عات کے مطا بق گزشتہ روز یک مچ کے مین آ ر سی ڈی شاہراہ کے قریب زیر تعمیر سڑک کے ساتھ رکھے گئے ڈرموں کے ساتھ ٹکرانے سے د گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے با عث 4افراد زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کا تعلق سرحدی علاقہ ماشکیل سے بتایا جاتا ہے آتشزدگی کے با عث زمباد گاڑی میں مو جو د لاکھوں روپے کا تیل اور گاڑی جل کر خاکستر ہوگئے زخمیوں کو یک مچھ سے دالبندین ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :