فیصل آباد،اوورچارجنگ پر 30گرانفروشوں کو 90ہزار500روپے جرمانہ

بدھ 30 مئی 2018 21:46

فیصل آباد ۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پرسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ جمیل احمد باجوہ نے کھانے پینے کی اشیاء میں اوورچارجنگ پر 30گرانفروشوں کو 90 ہزار 500روپے کے جرمانے کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے منصور آباد، سرگودھا روڈ، ملت روڈاوردیگر علاقوں میں کریانہ،پھل،سبزیاں،گوشت،نان،روٹی،دودھ اوردیگر اشیاء کی قیمتوں کو چیک کیا اور مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے کی پاداش میں دکانداروں کو موقع پر ہی مختلف مالیت کے جرمانے کئے۔