Live Updates

ایسا تاریخی دن کبھی نہیں دیکھا، تقریباً 80 پیشیاں ہوچکی ہیں،

نوازشریف کا حکومتی مدت مکمل ہونے پر تبصرہ

جمعرات 31 مئی 2018 18:01

ایسا تاریخی دن کبھی نہیں دیکھا، تقریباً 80 پیشیاں ہوچکی ہیں،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے حکومتی مدت مکمل ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن سب کچھ ہی تاریخی ہے، ایسا تاریخی دن کبھی نہیں دیکھا، آج 80 کے قریب پیشیاں ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت میں وقفے کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کی۔

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آج تاریخی دن ہے حکومت نے 5 سال مکمل کرلیی نوازشریف نے صحافی کے سوال پر مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آج کے دن سب کچھ ہی تاریخی ہے، بہت ہی تاریخی دن ہے، ایسا تاریخی دن کبھی نہیں دیکھا، آج 80 کے قریب پیشیاں ہوچکی ہیں۔صحافی کے سوال پر کہ کیا عمران خان نے نگراں وزیراعلی پنجاب کی نامزدگی پر یوٹرن نہیں لیا میاں نوازشریف بغیر کچھ کہے مسکرادیئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات