انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں دوسرے امیدوار کی جگہ امتحان دینے والا گرفتار

جمعرات 31 مئی 2018 17:11

لاہور۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) تعلیمی بورڈ لاہور کے تحت جاری انٹرمیڈیٹ امتحان (پارٹ ون) سالانہ 2018ء کے سلسلے میں کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل نے شرقپور میں قائم امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا اور امتحانی معاملات کی جانچ پڑتال کی، گورنمنٹ پائیلٹ سیکنڈری سکول برائے طلبا ء شرقپور کے (B)امتحانی مرکز میں رولنمبر654406محمد ادریس کی جگہ نعمان نامی لڑکا اسلامیات اختیاری کا پرچہ حل کر رہا تھا، جس کی وجہ سے کنٹرولر امتحانات نے بورڈ قوانین کے تحت تلبیس شخصی کیس کی مًد میں حوالہ پولیس کیا، اس بابت اُن کا کہنا ہے کہ امتحانی شفافیت ہماری سب سے اولین ترجیح ہے اِ س پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ان عناصر کا خاتمہ ہماری ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :