قومی احتساب بیورو بدعنوانی کے خلاف ملک کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے،فرمان اللہ

ادارہ اپنے مقاصد یعنی معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے سے متعلق قو م کی امنگوں پر پورا اترنے کے لئے اپنی کوششوں میں تیزی لایا ہے،ڈی جی پی ڈی اے

جمعرات 31 مئی 2018 18:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو بدعنوانی کے خلاف ملک کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے۔ یہ ادارہ اپنے مقاصد یعنی معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے سے متعلق قو م کی امنگوں پر پورا اترنے کے لئے اپنی کوششوں میں تیزی لایا ہے ۔ان خیالات اظہار فرمان اللہ خان ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو، خیبر پختونخوانے کھلی کچہری میں عوامی شکایات کی سماعت کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کی۔

ڈائریکٹر جنرل نیب نے معاشرے سے بدعنوانی کی روک تھام اور خاتمے کے لئے عوام کی شکایات براہ راست سُنیں۔ تقریباً 44 افراد نے ڈائریکٹر جنرل کے روبرو پیش ہو کر اپنی شکایتیں پیش کی۔شکایتیں زیادہ ترمحکمہ تعلیم، محکمہ صحت، مضاربہ مشارکہ کاروبار , ہیلتھ کیئر کمیشن خیبر پختونخوا ,WSSP, پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیز اور حج scamکے بار ے میں تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمپلینٹ سکروٹنی کمیٹی کے تمام ممبران بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹرجنرل فرمان اللہ خان نے شکایات سنی اور موقع پراحکامات صادر فرماتے ہوئے کہا کہ تمام شکایات پر کاروائی انتہائی شفاف طریقے سے ہوگی نیب خیبر پختونخوا چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے ویژن اور مشن کے مطابق "احتساب سب کے لئی" کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ عوام کی بہبود کے لئے بدعنوانی کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔