سول سوسائٹی اور سکھ برادری نے چرن جیت سنگھ قتل کے پر جوڈیشل انکوئری کا مطالبہ کردیا ، تمام تنظیموں سے بائیکاٹ کا علان

جمعرات 31 مئی 2018 23:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) سول سوسائٹی اور سکھ برادری نے چرن جیت سنگھ قتل کے پر جوڈیشل انکوئری کا مطالبہ کرتے ہوئے سکھ برادری نے حکومت کے جانب سے ان کیلئے بنائے گئے تمام تنظیموں سے بائیکاٹ کا علان کیا ہے گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے سول سائٹی اور اور اقلیتی برادری نے چیرن جیت سنگھ کے خلاف چرن جیت سنگھ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرزاٹھارکھے تھے جس چرن جیت سنگھ کے بہیمانہ قتل کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرے کی قیادت رادیش سنگھ ٹونی، ترلوک سنگھ، جسپال سنگھ، جمیلہ گیلانی، گل حیدر، شہاب خٹک، ثناء اعجاز، تیمور کمال اور اور دیگر کررہے تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ چرن جیت سنگھ کے بہیمانہ قتل کے دو دن بعدبھ قاتل کو ابھی تک پولیس نے گرفتار نہیں کیا ہے جو خیبرپختونخوا پولیس کی نااہلی کی منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں اقلیتی برادری غیرمحفوظ ہیں جس کیلئے سول سائٹی نے کئی بار حکومت سے ان کو حفاظت دینے کو کہا ہے لیکن ابھی بھی تمام اقلیتی برادری غیرمحفوظ ہیںسکھ برادری کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ بہت سے اقلیتی برادری کے افراد غیرمحفوظ ہونے کی وجہ سے ہجرت کر گئے ہیں لیکن سکھ برادری کی اکثریت اپنے دھرتی میں ہی آباد ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے دھرتی سے محبت ہے اسی وجہ سے اپنی دھرتی سے ہجرت کیلئے تیار نہیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ سکھوں قتل کی خلاف جوڈیشل انکوئر کی جائے اور ان کو حفاظت فرام کی جائے۔