ملک کو ایٹمی قوت بنانے کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو کے سر جاتا ہے،غلام مصطفی مہر و دیگر

جمعرات 31 مئی 2018 23:22

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کے صوبائی کونسل کے ممبر میر شاہ نواز خان رئیسانی اور پیپلز یوتھ چاغی کے صدر غلام مصطفی مہر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو کے سر جاتا ہے، جنھوں نے ملک کو ایٹمی قوت بنانے کے لئے وہ محنت اور کوشش کی کہ کوئی بھی نہیں کر سکا ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کا کریڈٹ بھٹو صاحب کو جاتا ہے،ذوالفقار علی بھٹو ایک لمبی داستان کی طرح ہیں۔

(جاری ہے)

ہم ذوالفقار علی بھٹو کے پیر وکار ہیں بلکہ ہم اُنکے شیدائی ہیں،کیونکہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے۔ذوالفقار علی بھٹو وہ عظیم لیڈر تھے جنھوں نے پھانسی کے پھندے کو قبول کیا اور اپنے عوام کے درمیان شہید ہوئے۔مگر ملک سے باہر نہیں بھاگے۔ذوالفقار علی بھٹو دنیا کے سیاست کے بہت بڑے اُستاد تھے۔جن کا فیصلہ آج بھی ہمارے ذہینوں میں موجود ہے۔ہم بھٹو ازم کے ماننے والے ہیں۔ہمارا مرنا اور جینا بھی بھٹو کے خاندان کے ساتھ ہے۔ہم ذوالفقار علی بھٹو کے نظر ئیے اور سوچ کو لیکر آگے جائیں گے۔اور اپنے محبوب قائد بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔