اگرمستقبل میں کسی نے ووٹ کوعزت نہ دی تو اس کا شمارجمہوریت کے مخالفین میں ہوگا ،ْ جاوید ہاشمی

جمعہ 1 جون 2018 14:36

اگرمستقبل میں کسی نے ووٹ کوعزت نہ دی تو اس کا شمارجمہوریت کے مخالفین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما ،ْسینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اگرمستقبل میں کسی نے ووٹ کوعزت نہ دی تو اس کا شمارجمہوریت کے مخالفین میں ہوگا۔جمعہ کو سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی نواز شریف سے اظہاریکجہتی کے لئے پہلی بار احتساب عدالت پہنچے،احتساب عدالت آمد پر جاوید ہاشمی نے نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا،نواز شریف نے بھی گاڑی سے اتر کر ان کے ساتھ پرتپاک انداز میں معانقہ کیا جس کے بعد دونوں رہنما ایک ساتھ کمرہ عدالت میں چلے گئے۔

عدالت میں جانے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ جمہوری حکومت کے پانچ سال پورے ہونے پر آج کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے اس لئے نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے احتساب عدالت آیا ہوں۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہرروزحکومت ختم ہونے کی پیش گوئیاں کی جارہی تھیں، لیکن جمہوریت پسندوں نے میاں صاحب کے ساتھ مل کرعوام کی جنگ لڑی،نوازشریف ووٹ کی عزت کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،اس موقع پر جاوید ہاشمی نے کہا کہ اگرمستقبل میں کسی نے ووٹ کوعزت نہ دی تو اس کاشمار جمہوریت کے مخالفین میں ہوگا۔الیکشن ملتوی ہونے کے سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ الیکشن ملتوی کرانے کے خواہشمند جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں۔